اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماہرین چاند سمیت تمام ستاروں اور سیاروں کے محل وقوع کی نشاندہی دقیق ترین شکل میں کررہے ہیں۔
28 اپریل 2020
7 رمضان المبارک کو چاند خانہ کعبہ کے عین اُوپر ہو گا ضرور دیکھیں
کورونا وباء کی ڈیوٹی میں جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثاء کیلئے امدادی پیکج کا اعلان،
ا معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکر کو شہید کا درجہ دیا جائے گا،جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہید کے برابر امدادی پیکج، اہلخانہ کو 30 لاکھ سے ایک کروڑ تک امدادی فنڈ، اور 100فیصد پنشن سمیت سرکاری گھر بھی برقرار رہے گا۔
وفاقی کابینہ نے چھوٹے تاجروں کے لیے پیکج کی منظوری دے دی ہے
وفاقی کابینہ نے چھوٹے تاجروں کے لئے پیکج کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں چھوٹے کاروباری حضرات کے لئے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت چھوٹے کاروباری حضرات سے 3 ماہ کا بجلی کا بل نہیں لے گی جبکہ مزید 75 ارب روپے کی ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔
اجلاس میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی اور صحافتی اداروں کے لئے بھی ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے
چین نے ووہان میں اپنے ساتھ کورونا وائرس لانے والی امریکی فوجی خاتون کی شناخت ظاہر کر دی ہے
چین نے کورونا وائرس پھیلانے والی خاتون امریکی فوجی کی شناخت ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق چین نے اپنے شہر ووہان میں کورونا وائرس پھیلانے والی امریکی فوجی کی شناخت معلوم کرنے کا دعوی کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی فوج میں ریزرو فوجی عہدیدار ہی یہ وبا پھیلانے والی خاتون فوجی ہیں۔اپنی رپورٹ میں چین نے دعوی کیا ہے کہ یہی خاتون اپنے ساتھ کورونا وائرس لائی تھی۔
وہ چین میں بطور سائیکلسٹ فوجی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے گئی تھیں۔چائنیز سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات گردش کر رہی ہیں کہ چین اور اس کے بعد دنیا بھر میں کورونا وائرس پھیلانے کی ذمہ دار امریکی فوجی ماٹجی بیناسی ہیں۔سازشی نظریات میں پہلی مرتبہ ان کا نام مارچ میں سامنے آیا تھا۔تاہم بیناسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انہیں اس سازشی نظریہ ماننے والے افراد سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں کیونکہ سوشل میڈیا پر ان کے گھر کا پتہ بھی جاری کیا گیا ہے
وائرس کی ساخت تک پہنچ کر دوائی بنانا بڑی کامیابی ہے فواد چودھری
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ وائرس کی ساخت تک پہنچ کراب دوائی بنائی جا رہی ہے، وائرس کی ساخت تک پہنچناسائنس کی بڑی کامیابی ہے وینٹی لیٹرز کی سیمپلنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا ،اب مینوفیکچرنگ کا کام شروع کردیں گے۔انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز پر پانچ یونیورسٹیز بھی ریسرچ کررہی ہیں۔
عاصم باجوہ کی بطور معاون خصوصی تقرری پر سوشل میڈیا پر ردِعمل’سمارٹ لاک ڈاؤن لگاتے لگاتے سمارٹ مارشل لا لگا دیا
وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومتی ٹیم میں ایک بار پھر تبدیلی لاتے ہوئے اپنی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جگہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو تعینات کر دیا ہے، جبکہ مشہور ادیب احمد فراز کے فرزند سینیٹر شبلی فراز کو وزیر اطلاعات کی ذمہ داری سونپ دی گئی
وزیراعظم کے اس فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا اور جہاں کچھ لوگوں کو ان کی تعیناتی ایک اچھا اقدام لگی تو وہیں کچھ اسے مارشل لا کی دوسری شکل قرار دیتے نظر آئے
صحافی محمد مالک کا کہنا تھا کہ شبلی فراز اور عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی مواصلات کے موجودہ نظام میں عقل و فہم اور عزت کا باعث بنی گی
فضائی آلودگی اور کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح کے درمیان تعلق
امریکہ میں ہارورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق امریکہ کے اُن علاقوں میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی شرح زیادہ ہے جہاں فضا میں پی ایم 2.5 نامی ذرات کی بڑی مقدار موجود ہے
عالمی ادارۂ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ فضا میں آلودگی کی بڑھی ہوئی سطح ایسے افراد کے لیے ایک اضافی خطرہ بن سکتا ہے جو کووڈ 19 سے بری طرح متاثر ہو رہے ہوں
ہارورڈ یونیورسٹی سمیت دو تازہ تحقیقوں میں فضائی آلودگی اور کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔
بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او میں صحتِ عامہ اور ماحول کے ڈیپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریہ نیرہ نے کہا کہ وہ ممالک جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے انھیں کووڈ 19 کے خلاف لڑائی کی تیاری میں اِس عنصر کو بھی مددِ نظر رکھنا ہو گا۔
'ہم لاطینی امریکہ، افریقہ اور ایشیا میں ایسے ممالک کا جائزہ لے رہے ہیں جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے اور ہم وہاں کے حکام کی جانب سے مہیا کیے جانے والے اعداد وشمار کی مدد سے اِن علاقوں میں سب سے زیادہ آلودہ شہروں کا نقشہ بنائیں گے تاکہ وہ اِس کے مطابق حالیہ وبا کے خلاف منصوبہ بندی کر سکیں۔'طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا اور فضائی آلودگی کے درمیان کسی براہ راست تعلق کو ثابت کرنا ابھی قبل از وقت ہے۔ لیکن کئی ایسے ممالک میں، جہاں فضائی آلودگی زیادہ ہے، طبی حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے کچھ ایسے مریضوں کو بھی دیکھا ہے جن کو فضائی آلودگی کی
وجہ سے پہلے ہی صحت کے مسائل تھے اور انھیں کورونا وائرس نے زیادہ نقصان پہنچایا۔
امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں اِس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا پھیلنے سے کئی برس پہلے سے اگر فضائی آلودگی میں کمی ہوتی تو اِس وائرس سے ہلاکتوں کی شرح کافی کم ہوتی۔
اِس تحقیق کے مطابق وبا شروع ہونے سے پہلے کے کچھ برسوں میں ہوا میں آلودہ ذرات کا تھوڑا سا اضافہ کووڈ 19 سے اموات کی شرح میں 15 فیصد تک اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔
تحقیق میں امریکہ کے زیادہ تر شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ ملکی سطح پر فضائی آلودگی اور مردم شماری کے اعداد و شمار کو استعمال کرتے ہوئے انھیں جان ہاپکنز یونیورسٹی کے کورونا وائرس ریسورس سینٹر کے ہلاکتوں کے اعداد و شمار سے موازنہ کیا گیا ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی کے ٹی این چین سکول آف پبلک ہیلتھ کی اِس تحقیق کے مطابق اُن علاقوں میں شرحِ اموات بڑھی ہے جہاں فضا میں پی ایم 2.5 نامی ذرات کی مقدار زیادہ ہے
پی ایم 2.5 فضا میں موجود بہت چھوٹے ذرات ہوتے ہیں جن کا سائز انسانی بال کے قطر سے 13 گنا کم ہوتا ہے۔ اِن ذرات کو نظامِ تنفس کے انفیکشن اور پھیپڑوں کے کینسر کی ایک وجہ قرار یا جا چکا ہے۔
شمالی اٹلی میں کی جانے والی ایک دوسری تحقیق میں بھی یہ سامنے آیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران خطے میں زیادہ اموات کی ایک وجہ فضائی آلودگی کی بڑھی ہوئی سطح ہےاٹلی کی یونیورسٹی آف سائنا اور ڈنمارک کی آرہس یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں بھی فضائی آلودگی اور کورونا وائرس سے اموات کے درمیان تعلق کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔
21 مارچ تک کے اعداد و شمار کے مطابق اٹلی کے علاقوں لومبارڈی اور ایمیلیا میں باقی ملک کے مقابلے میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 12 فیصد زیادہ تھی۔ سائنس ڈائریکٹ میں شائع ہونے والی اِس تحقیق کے مطابق شمالی اٹلی میں فضائی آلودگی کو زیادہ اموات کی ایک اضافی وجہ کے طور پر دیکھا جانا چاہیے
کورونا وائرس اپڈیٹ
کورونا وائرس اپڈیٹ
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ 11 ہزار سے زیادہ ہے
فردوس عاشق اعوان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ معاون خصوصی برائے اطلاعات تعینات سینیٹر شبلی فراز نئے وزیر اطلاعات

پاکستان کی وفاقی حکومت نے مشیر اطلاعات و نشریات فردوس عاشق
اعوان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر فوج کے سابق ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ر)عاصم سلیم باجوہ کو اس عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔ سینیٹر شبلی فراز کو وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے حکومت نے پیر کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے اس کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو فوری ان کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے
حکمراں جماعت کے ذررائع کے مطابق سابق مشیر اطلاعات پر الزام ہے کہ اُنھوں نے اپنے دور کے دوران پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ یا پی آئی ڈی پر اپنا اثر و رسوخ اسعتمال کیا۔ تاہم فردوس عاشق اعوان اس کی تردید کرتی ہیں
بی بی سی کو حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سال کے عرصے تک اس عہدے پر رہنے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کا نظریاتی دھڑا فردوس عاشق اعوان کی بطور حکومتی ترجمان تعیناتی پر خوش نہیں تھا۔ اس کا اظہار اُنھوں نے متعدد بار وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران بھی کیا تھا۔
عہدے سے ہٹائے جانے کے نتیجے میں چلنے والی خبروں پر ان کا کہنا تھا کہ ’وزارت سے ہٹائے جانے کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت خبروں میں لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی سختی سے تردید کرتی ہوں سیاسی کارکن کی حیثیت سے میرا نصب العین ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح ہے جو وزیراعظم کی قیادت میں جاری رکھا جائے گا
انھوں نے شبلی فراز اور عاصم باجوہ کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات بھی دیے
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی
کورونا: ٹرمپ چین سے ناخوش انتہائی سنجیدہ تحقیقات کا آغاز کرنے کا دعویٰ
کورونا: ٹرمپ چین سے ناخوش انتہائی سنجیدہ تحقیقات کا آغاز کرنے کا دعویٰ
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ہلاک
ہونے والوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہے چین کے دفتر خارجہ نے ان دعووں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ بیجنگ نے جان بوجھ کر کورونا وائرس کے بارے میں غلط معلومات پھیلائی ہیں
سبسکرائب کریں در:
اشاعتیں (Atom)






