28 اپریل 2020

کورونا وباء کی ڈیوٹی میں جاں بحق ہیلتھ ورکرز کے ورثاء کیلئے امدادی پیکج کا اعلان،




ا معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکر کو شہید کا درجہ دیا جائے گا،جاں بحق ہیلتھ ورکرز کو شہید کے برابر امدادی پیکج، اہلخانہ کو 30 لاکھ سے ایک کروڑ تک امدادی فنڈ، اور 100فیصد پنشن سمیت سرکاری گھر بھی برقرار رہے گا۔
انہوں نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وفاقی کابینہ میں ہیلتھ ورکز کی فلاح وبہبود کا جائزہ لیا گیا۔ کورونا وباء کی صورتحال میں فرنٹ لائن ورکرز کے تحفظ اور فلاح کیلئے حکومت مند ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران جاں بحق ہیلتھ ورکر کو شہید کا درجہ دیا جائے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں