28 اپریل 2020

7 رمضان المبارک کو چاند خانہ کعبہ کے عین اُوپر ہو گا ضرور دیکھیں


اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ماہرین چاند سمیت تمام ستاروں اور سیاروں کے محل وقوع کی نشاندہی دقیق ترین شکل میں کررہے ہیں۔
ابو زاہرہ نے مزید کہا کہ چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر نظرآنے کے واقعہ کی مدد سے قبلے کا رخ آسانی سے متعین کیا جاسکتا ہے.دور دراز کے ممالک کے باشندے اس واقعہ کو دیکھ کرخانہ کعبہ کی طرف مساجد کا رخ ہونے نہ ہونے کا پتہ آسانی سے لگا سکتے ہیں. ماضی میں دنیا بھر کے لوگ اسی قسم کے واقعات کو بنیاد بناکر قبلے کا رخ متعین کیا کرتے تھے۔یاد رہے کہ ا س سال چاند خانہ کعبہ پر دوسری مرتبہ نظرآئے گا- پہلی بار 6 مارچ 2020 کو یہ واقعہ پیش آیا تھا۔اس وقت بھی لاکھوں افراد نے چھتوں پر چڑھ کر یہ نظارہ دیکھا تھا اور مستقبل میں اپنی جائے نماز کا درست زاویہ رکھنے میں مدد حاصل کی تھی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں