27 اپریل 2020

یہ دوہرا معیار ہے برداشت کیجئے مولانا طارق جمیل پرتنقید


لاہور: اسلام آباد . ٹیلی تھون میں کورونا فنڈز جمع کرنے اور پھر دعا کے دوران معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے کچھ جملوں پر بعض صحافیوں سمیت کئی لوگوں نے اعتراض اٹھایااب پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے بھی میڈیا سمیت ناقدین کو کھری کھری سنادیں, سماجی رابطوں کی سائٹس پر اپنے بیان میں شہبازگل نے کہا ایک طرف ہمیں آزادی رائے چائیے اور دوسری طرف مولانا طارق جمیل صاحب کو وہی آزادی اظہار دینے کو تیار نہیں یہ دوہرا میعار ہے۔براہ مہربانی برداشت کیجیے۔ جیسے قوم آپ کہ ہر تجزیہ کو برداشت کرتی ہے۔حکومتیں بدلنے کہ۔لوگوں کی زاتی زندگی میں طلاق جیسے موضوع پر آپکے تجزیات کو۔ڈالر کے ریٹ پر آپکا حق ہے ان کی رائے سے اختلاف کا۔ لیکن تضحیق نامناسب ہے۔ انہوں نے ایک رائے دی ہےان کی رائے کا احترام کریں تا کہ آپکی راہی کا احترام کیا جائے, ریکارڈ کی درست کیلئے یہ بھی عرض ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے الفاظ پر بھی پشیمانی کا اظہار کرچکے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں