28 اپریل 2020

وفاقی کابینہ نے چھوٹے تاجروں کے لیے پیکج کی منظوری دے دی ہے



وفاقی کابینہ نے چھوٹے تاجروں کے لئے پیکج کی منظوری دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جس میں چھوٹے کاروباری حضرات کے لئے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت چھوٹے کاروباری حضرات سے 3 ماہ کا بجلی کا بل نہیں لے گی جبکہ مزید 75 ارب روپے کی ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کابینہ نے لمیٹڈ کمپنیوں میں ڈائریکٹرزکی خالی اسامیوں پر نامزدگیوں کی منظوری دے دی ہے۔ وفاقی کابینہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اقدامات پر مفصل بریفنگ بھی دی گئی اور کابینہ نے وائرس پر قائم قومی تعاون کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔ اجلاس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک کی معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا ہے۔
اجلاس میں کورونا وائرس سے متاثرہ صحافی اور صحافتی اداروں کے لئے بھی ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کو پہلا ٹاسک سونپ دیا۔خیال رہے کہ پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ پاکستان میں بھی ہرقسم کی کاروباری سرگرمی کو روک دیا گیا ہے جس کے بعد تاجر برادری کی جانب سے مختلف مقامات پر احتجاج بھی کئے جا چکے ہیں۔ حکومت کی جانب سے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ تاجر برادی کو ریلیف فراہم کیا جائے۔ اسی سلسلے میں آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چھوٹے کاروباری افراد کے لئے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔ فاقی حکومت چھوٹے کاروباری حضرات سے 3 ماہ کا بجلی کا بل نہیں لے گی جبکہ مزید 75 ارب روپے کی ریلیف پیکج کی منظوری دی گئی ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں