29 اپریل 2020

دبئی میٹرو کے مزید 3 اسٹیشن فعال کر دیے گئ ہے

کرفیو میں نرمی کیے جانے کے بعد گزشتہ اتوار کو ٹرانسپورٹ سروس کا محدود پیمانے پر آغاز کر دیا گیا ہے۔دبئی میٹرو کے مزید 3 اسٹیشن فعال کر دیے گئے، کرفیو میں نرمی کیے جانے کے بعد گزشتہ اتوار کو ٹرانسپورٹ سروس کا محدود پیمانے پر آغاز کر دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ کل 29 اپریل سے دبئی میٹرو کے مزید 3 اسٹیشن مسافروں کی امد و رفت کیلئے فعال کر دیے جائیں گے

بتایا گیا ہے کہ اب دبئی کے الرص، پالم ڈیرہ اور بَنُو ياس کے اسٹیشنوں پر بدھ کے روز سے سفر کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اتوار 26 اپریل سے 16 گھنٹے کے لیے میٹرو سروس بحال کی جائے گی۔ صبح 7 بجے سے رات 11 بجے تک لوگ میٹرو کی سفری سہولت سے فائدہ اُٹھا سکیں گے
اتوار سے جمعرات تک میٹرو بس سروس صبح 7 سے رات 11 بجے تک، جبکہ جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے رات 11 بجے تک میٹرو بس سروس چلے گی۔ رش کے اوقات میں میٹرو ٹرین اسٹاپ پرانتظار کا دورانیہ تین منٹ کا ہو گا۔ میٹرو میں سفر کرنے والوں میں سماجی فاصلے کی پابندی کو لازمی بنایا جائے گا۔ تمام اسٹیشنز پر مسافروں کو رش لگانے سے روکنے کے لیے خاص انتظامات کیے جائیں گے
میٹرو کے ملازمین اور تمام مسافروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہو گا۔ ایلیویٹرز میں لوگوں کی گنتی کو ایک یا دو افراد تک محدود کر دیا جائے گا۔ ٹرین پلیٹ فارمز پر مسافروں کے ہجوم سے بچنے کے لیے برقی زینوں کو بند کر دیا جائے گا۔ ٹرینوں کو وقتاً فوقتاً سٹیریلائز کیا جائے گا۔ جبکہ بس سروس بھی 16 گھنٹوں کے لیے بحال کی جائے گی۔ امکان یہی ہے کہ اگلے دو سے چار ہفتوں میں بسوں کا دورانیہ پہلے کی طرح 20 گھنٹوں پر آ جائے گا۔
بسوں کے انتظار کے دورانیے میں بھی کمی لائی جائے گی۔ ممنوعہ علاقوں میں بسیں نہیں چلائی جائیں گی، بلکہ روٹس بدل دیئے جائیں گے۔ 8, 10, 12, A13, 17, 24, C01, C07, F18, F21, F34, F43 اور X23 کے روٹس پر بسیں چلیں گی۔ مسافروں کے لیے ماسک پہننا اور سماجی فاصلے کی پابندی لازمی ہو گا۔ اس حوالے سے سیٹوں اور فرش پر فاصلہ رکھنے سے متعلق ہدایات کے اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ٹیکسی سروس بھی بحال کی جا چکی۔ تاہم ایک ٹیکسی میں 2 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں